سپریم کورٹ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ زین العابدین انصاری نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات گرا دی۔
تجاوزات کے خاتمے کے لۓ کسی بھی طور کسی کی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا قبضہ مافیا اپنا قبلہ درست کرلیں سرکاری زمین وہگزار کرانا اولین ترجیح ہے۔
کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ زین العابدین انصاری نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرانڈ آپریشن کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہیوی مشینری کے زریعے ڈسٹرکٹ ویسٹ میًں قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی وہگزار کرانے کی مہم تیز کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لۓ کسی بھی طور سفارش اور دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو تجاوزات سے پاک کریں گے قبضہ مافیا اپنا قبلہ درست کرلیں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے عناصر کیخلاف مقدمات درج کرکے سختی سے پیش آیا جائے گا ۔
سرکاری اراضی وہگزار کرانے کے سپریم کورٹ نے سخت ہدایات جاری کی ہیں ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو روکنے کے لیئے قبضہ مافیا اپنے کارندوں کے ذریعے ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے پر حملہ کروا کر آپریشن کو ناکام بنانے کی کوششوں سے باز رہے تجاوزات کے خاتمے کے لیئے کیئے جانے والے آپریشن کو مظاہرین نے متاثر کرنے کی کوشش کی تو ضلعی انتظامیہ سختی سے پیش آئے گی۔
?>