مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘کی آخری ڈبل قسط ملک بھر کے بڑے سنیماؤں میں دکھائی جائے گی۔
ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے ڈرامے کی آخری قسط اس ہفتے کے بجائے 25 جنوری کی شب 8 بجے گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا۔
آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہے جبکہ ڈرامہ کی مقبولیت کے باعث آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے معروف سنیماؤں میں آخری قسط اپنے25جنوری کو مقررہ وقت پر نشر کی جائے گی۔
کراچی کے سنیپیکس سنیما نے اپنے فیس بک پیج پر ایڈوانس بکنگ کی تشہیر کردی۔
