لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی وفد کے ہمراہ جاتی امراء آمد۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی رہنماؤں کا مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے استقبال کیا۔ لچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد کی مریم نواز و دیگر مسلم لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیالکیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل تھیں۔