چلاس: بابوسر کے مقام پر بریک فیل ہونے پر سیاحوں کی وین سڑک پر مٹی کے تودے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11 سیاح زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی سے وین میں سوار 11 سیاح سیر وتفریح کے لیےگلگت بلتستان گئے تھے جہاں بابوسر کے مقام پر بریک فیل ہونے پر گاڑی مٹی کے تودے سے ٹکراگئی جس سے 11 سیاح زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ہیڈکوارٹر زاسپتال چلاس منتقل کیا گیا جہاں سے ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں گلگت روانہ کردیا گیا ہے۔