چارسدہ: ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ عبد الحسن مہمند نے جرم ثابت ہونے پر4 مجرمون کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کاحکم سنایا۔
سرڈھیری قتل کیس میں ملزمان محمد ندیم اور واجد علی کو سزائے موت اور جمشید کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
تھانہ پڑانگ کے مشہور مقدمہ قتل میں ملزمان جوہر علی اور اختر علی کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا کا حکم سنایا گیا۔
عدالت کے مطابق استغاثہ نے ملزمان کے خلاف جرم ثابت کیا جبکہ ملزمان صفائی پیش کرنے میں ناکام رہے ۔
سرکار کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر جاوید علی مہمند اور ڈپٹی پبلک پراسیکوٹر ایاز علی سید پیش ہوئے
ملزمان نے کچھ عرصہ قبل غیرت کے نام پر دو افراد مزمل خان اشفاق حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،۔ملزمان کے پاس سات دنوں میں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا آپشن موجود ہے ۔ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا بھتگنی ہو گی۔
?>