وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی قیادت نے ملاقات کی جس میں عوامی مسائل پر گفتگو اور چیئرمین نیب سمیت دیگر اہم تعیناتیوں کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات آصف زرداری کے سامنے رکھ دیئے، دونوں رہنماؤں نے مل کر تمام مسائل کا حل نکالنے پر اتفاق کیا۔
سابق صدرِ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے لئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے. وزیر اعظم شہباز شریف نے پی پی قیادت کا باہر آکر استقبال کیا۔
بعد ازاں ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور راہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے بھی شرکت کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملک کی معاشی صورتحال اور دیگر عوامی ایشوز پر مشاورت کی گئی۔
زرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم کا مقدمہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے سامنے رکھ دیا، ن لیگ اور پی پی وفد میں سیاسی معاملات اور صوبائی امور پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی ،وزیر اعظم نے چھوٹی جماعتوں سے کئے گئے وعدوں کا زکر کیا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت نے مل کر اجتماعی معاملات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام اتحادی مل کر آگے بڑھیں گے اور حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعتوں کو مایوس نہیں کیا جائے گا ،ملاقات میں ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں اور چیئرمین نیب سمیت اہم تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
?>