قومی کرکٹرز کے نئے مالی سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان آج ہوگا۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کل پنڈی میں پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ کل تیس جون کو ختم ہورہے ہیں۔نئے مالی سال میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹگری میں الگ الگ کنٹریکٹ دئیے جارہے ہیں۔
بابر اعظم۔محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور امام الحق کو دونوں فارمیٹ میں کنٹریکٹ دیا جارہا ہے۔
کنٹریکٹ میں اضافہ کے ساتھ مجموعی طور پر تنتیس کرکٹرز کو بورڈ ماہانہ تنخواہ دے گا۔
?>