کراچی: شائقین کرکٹ اب پی ایس ایل 6 کے ٹکٹ بک می ڈاٹ کام ویبسائٹ پر ری فنڈ کروا سکتے ہیں۔
سی ای او بک می ڈاٹ جان فیضان اسلم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے ٹکٹ کا ری فنڈ طریقہ بھی آن لائن ہی ہوگا اور شائقین کرکٹ کو گھر بیٹھے ہی ری فنڈ مل سکے گا۔
فیضان اسلم کا کہنا ہے کہ آن لائن اور موبائل بینکنگ اکاونٹ میں رقم موصول ہوگی جبکہ بینک کے ری فنڈ پروسیس میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
فیضان اسلم کا مزید کہنا تھا کہ شائقین ری فنڈ کے حوالے سے بلکل پریشان نہ ہوں ایک ہفتے کے اندر کراچی اور لاہور لیگ کے ٹکٹ ری فنڈ کریے جائیں گے۔