کراچی: پاکستان سپر لیگ 6 میں کرکٹ تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ 6 کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے جس کے لیے کرکٹ بورڈ کی جانب سے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ “ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہیں کہ شناختی کارڈ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا تمام کرکٹ فینز (بشمول فیملیز) سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنے شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔
ایڈوائزری کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی داخلے کے لیے بھی تمام تماشائیوں کو اپنے شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔
دوسری جانب پاکستانی امپائرعلیم ڈار کی عدم دستیابی کے باعث پی ایس ایل کے میچ آفیشلز کی تقرری میں تبدیلی کی گئی ہے کیونکہ علیم ڈار افغانستان بمقابلہ زمبابوے سیریز کے باعث 25 فروری سے 14 مارچ تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
علیم ڈار کی جگہ 12 مارچ سے 15 مارچ تک ضمیر حیدر، راشد ریاض اور آصف یعقوب امپائرنگ کریں گے۔