کراچی: پی ایس ایل 6 میں آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
پی ایس ایل 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہے جو کہ شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دونوں کا اسکور صفر ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے چوتھے روز میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے تھا جس میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔
گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے میچ دیکھ کر پی ایس ایل کی رونقوں میں چار چاند لگادیے جبکہ اس موقع ہر کورونا ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیرتی دکھادی گئی۔