کراچی: ایک دن کے وقفے کے بعد آج پاکستان سپر لیگ 6 میں دومیچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں آج پہلا مقابلہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے مقابلے میں پشاور زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل آئے گی، دن کا پہلا میچ سہہ پہر 3 بجے اور دوسرا میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
آج کے دن کے پہلے میچ لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطان میں قلندرز کی ٹیم کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے جس کے بعد قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن براجمان ہے جبکہ ملتان سلطانز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسرے میچ میں پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں زلمی کی ٹیم ایک میچ میں کامیابی اپنے نام کرچکی ہے اور ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ابھی تک کسی میچ میں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔