پشاور:کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور کے علاقوں میں آج 13 اگست بوقت رات 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان اور آؤٹ انٹری بند رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
خالد محمود کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی اور ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔
خالد محمود کا کہنا ہے کہ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
?>