پشاور: ایل آر ایچ میں کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان محمد عاصم ایل آر ایچ کے مطابق اجلاس کی صدارت کورونا ٹاسک فورس کے چیرمین ڈاکٹر ضیاء اللّٰہ خان چمکنی نے کی۔ اجلاس میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالبصیر خان اور کورونا ٹیم میں شامل ڈاکٹرز اور انتظامی افسران شامل تھے۔ صوبے میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر پلان تشکیل دیا گیا۔
پشاور: فلحال کورونا وائرس کے صرف 15 مریض داخل ہیں،تعداد بڑھنے پر مزید بیڈز مختص کرینگے۔ اومیکرون کے مریضوں کو ہر قسم کی سہولیات دیں گے لوگوں کو چاہیے کہ بوسٹر ڈوز لازمی لگائیں۔ ایل آر ایچ انتظامیہ