پرتگال کے جزیرے مدیرا میں پھولوں کےسالانہ تہوار کا آغاز ہوگیاہے۔
پرتگال کا جزیرہ مدیرا اپنے نام ،آب و ہوا اور خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔یہاں ہر سال موسم سرما کے آنے سے پہلے پھولوں کا تہوار منایا جاتا ہے۔ راوں سال بھی یہ تہوار جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔
تہوار کے آتے ہی شہر کے وسط میں پھولوں کے انتظامات کئے گیے ہیں ،پورے شہر میں گھروں، سٹرکوں اور گلی محلوں کوخوبصورت پھولوں کے ساتھ سجادیا گیا ہے،خواتین اور بچوں کی جانب سے پھولوں اور خوبصورت لباس پہنے سٹرک پر پریڈ بھی کی گئی۔
سیاحوں اور۔شہریوں نے خوبصورت لباس میں ملبوس خواتین اور بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور پھولوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے۔