چمن: پاک افغان سرحد کھل گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں پھنسے افغان شہری واپس اپنے ملک روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کو کھولنے کا اعلان ڈی سی چمن جمعداد خان مندوخیل نے کیا تھا جس کے بعد لوگوں کی آمدورفت کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہوگئی ہیں جبکہ سرحد پر پھنسے افغان شہری بھی واپس اپنے ملک لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر بندش کے باعث ایک افغان شہری اپنے ملک جانے کے انتظار ہی میں انتقال کرگیا تھا جبکہ سینکڑوں افغان شہری چمن میں پھنسے ہوئے تھے اور سرحد کھلنے کے منتظر تھے۔