اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جانبحق افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 79 ہوگئی جبکہ وائرس سے انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 301 ہوگئی ہیے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا کے وار جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ہے تاہم اس میں سے 3233 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کےلیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے مصدہق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فرروی کو سامنے آیا تھا۔