پاکستان نے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ غزنوی میزائل مختلف نوعیت کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے میزائل تجربہ رات کو کیا گیا۔
ٹویٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت،وزیراعظم پاکستان، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کی ٹیم کی تعریف کی اور قوم کو میزائل تجربے پر مبارک باد پیش کی۔