وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان ماتحت کام کرنے والے خود مختار ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانک نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے جس کے دو حصے رکھے گئے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشین کے ایک حصے پر انتخابی نشان اور دوسرا حصہ پریزائڈنگ افسر کے پاس ہوگا جبکہ ووٹر کے داخلے کے بعد پریزائڈنگ افسر ووٹ ڈالنے کی اجازت دے گا۔
واضح رہے کہ نومبر 2020 میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے حکومت ای ووٹنگ سسٹم متعارف کروانا چاہتی ہے جس کے بعد وزیر اعظم نے اعظم نے اعظم سواتی اور شفقت محمود پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔
خیال رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے آئیندہ الیکشن میں استعمال کے لیے حکومت کو پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہوگی۔