دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم سیریز برابر کرنے کے لیے آج انگلینڈ کےخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔
میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں انگلش کپتان ایئن مورگن کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
اس سے قبل تین میچز کی سیریز میں ایک ٹیسٹ میں انگلینڈ کو کامیابی ملی تھی جبکہ باقی دو ٹیسٹ ڈرا ہوگئے تھے۔ سیریز میں انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنی 600 وکٹیں پوری کیں۔