دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے جبکہ آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ متحدہ عرب امارات میں سج گیا ہے اور آج سے سپر 12 مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں 4 بڑی ٹیموں کے 2 مقابلے آج ہوں گے، پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے آسٹریلیا اور جنوبی افریکا کی ٹیموں کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
سپر 12 مرحلے کا آج کا دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جو شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر گروپ میں 6،6 ٹیمیں ہیں، گروپ 1 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مدمقابل ہوگی، ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا جو 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سپر 12 مرحلہ کا چوتھا میچ پاکستان کوالیفائی ہونے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ سے ہوگا جو 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچویں میچ میں پاکستان کے مدمقابل نمیبیا کی ٹیم ہوگی جو 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
?>