ویب ڈیسک: سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نوجوان ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر کے والد کو بے دردی سے قتل کردیا جبکہ چھوٹا بھی زخمی ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کہتا ہوا سنا جاسکتا ہے کہ میرے والد کو بچاس کے قریب افراد نے قتل کردیا جبکہ میرے بھائی کو زخمی کردیا وہ اسپتال میں ہے میری ماں صدمے میں اور میرے والد قبر میں اور میں اکیلا کیا کروں گا۔
سیالکوٹ پسرور میں نامعلوم ملزمان نے غنی ٹائیگرکے گھر میں فائرنگ کردی، ملزمان نے غنی ٹائیگر کے والد کے سر میں گولی ماری، جبکہ بھائی کی ٹانگ میں گولی مار کرشدید زخمی کردیا، غنی ٹائیگر نے پسرور کی اے ٹی اے تنظیم پر والد کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پسرور کے رہائشی ریپ اور ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ان لوگوں کے پاس اسلحہ تھا، وہ مجھے ، میرے والد اور میرے بھائی کو مارنے آئے تھے۔لیکن میں بچ گیا، میرے بھائی کے پاؤں پر فائر لگا ، میرے ابو کے سر میں لوہے کا راڈ مارا،اور پھر سر میں گولی مار دی۔
انہوں نے کہا کہ میرے ابو نے کبھی کسی کو کچھ نہیں کہا۔میرے والد ایک اچھے انسان تھے۔ اس وقت میری ماں صدمے میں ہے، میرا بھائی ہسپتال میں ہے جبکہ میرے والد قبر میں ہیں۔ میری زندگی تباہ کرنے والے بھی میرے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پسرور کی اے ٹی اے تنظیم نے سب نے مل کرمیرے والد کا قتل کیا ہے، میں حکومت نے انصاف چاہتا ہوں۔