سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ جلد ہی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔
اگرچہ حریم شاہ ٹک ٹاک و انسٹاگرام ویڈیوز میں مختلف گانوں پر ڈانس پرفارمنس کرنے سمیت مختلف فلمی و ڈراموں کے ڈائلاگز پر اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
تاہم اب وہ باضابطہ طور پر اداکاری میں بھی جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔
جی ہاں، حریم شاہ جلد ہی متعارف ہونے والی پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ایک ہارر سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
اردو فلکس کے انسٹاگرام پر حریم شاہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے ان کی آنے والی سیریز ‘راز’ میں ڈیبیو کرنے کے لیے ان کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔