پاکستان کا پہلا شہری صحافتی پورٹل | Pakistan’s First Citizen Journalism, Urdu Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت
No Result
View All Result
پاکستان کا پہلا شہری صحافتی پورٹل | Pakistan’s First Citizen Journalism, Urdu Portal
No Result
View All Result
Home خبریں

وفاقی اور صوبائی حکومت شہر میں درختوں کی کمی کا نوٹس لے، مصطفیٰ کمال

Dialogue Pakistan by Dialogue Pakistan
May 23, 2022
in خبریں, شہری صحافت
0
وفاقی اور صوبائی حکومت شہر میں درختوں کی کمی کا نوٹس لے، مصطفیٰ کمال
6
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جہاں ریڈ لائن جیسے منصوبے شہر کے لیے ناگزیر ہیں وہیں اس منصوبے کی زد میں آنے والے ہزاروں درختوں کو بے دردی سے کاٹا جانا قطعی طور پر غیر مناسب اور قابل مزمت عمل ہے۔ ریڈ لائن منصوبے کے معاہدے کے مطابق منصوبے کی زد میں آنے والے ہر درخت کے بدلے دس درخت لگانے تھے، علاؤہ ازیں میں نے اپنے دور نظامت میں خاص طور وہ مشینیں منگوائی تھیں جو درختوں کو جڑ سمیت نکال کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی تھیں، یہ مشینیں آج بھی بلدیہ عظمیٰ کے پاس موجود ہیں تو پھر درختوں کو کاٹنے کے بجائے ان مشینوں کو استعمال نا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے؟ پاک سر زمین پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک درخت کی جگہ دس درخت لگائے جائیں اور اس بات کی بھی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں کہ جب جڑ سمیت درختوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی سہولت بلدیہ کے پاس موجود تھی تو پھر ایسا کیوں نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے ہی سر فہرست ہے، جسکے اثرات کو کم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی ضرورت ہے۔

کراچی جو پہلے ہی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، درخت کاٹنے کی اس عمل کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہونگے۔ ماحولیاتی آلودگی اور اس سے جڑی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔ کراچی پہلے ہی درختوں سے محروم ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت شہر میں درختوں کی کمی کا نوٹس لے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے نیز درختوں کو کاٹنے اور ان کی لکڑی ٹمبر مافیا کو بیچنے کے بجائے ان تناور درختوں کو بچایا جائے۔

?>
Previous Post

21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں پر بھرتیاں، ایم کیو ایم کے وکیل کاسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس پر عدم اعتماد

Next Post

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ہر کے ای کی حیران کن وضاحت

Next Post
کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ ہر کے ای کی حیران کن وضاحت




Polls

کیا بجٹ 2022 عوام دوست بجٹ ہوگا؟

View Results

Loading ... Loading ...

مقبول خبریں

  • قیام پاکستان کے مہاجرین سے متعلق متنازع سوال پر احتجاج، بورڈ کی معذرت

    قیام پاکستان کے مہاجرین سے متعلق متنازع سوال پر احتجاج، بورڈ کی معذرت

    107 shares
    Share 43 Tweet 27
  • ’’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘‘ سشمیتا سین کی شرمناک ویڈیو وائرل

    18 shares
    Share 7 Tweet 5
  • امتحان ختم ہونے کی پارٹی کرنے والے طالب علموں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 20 ہلاک

    15 shares
    Share 6 Tweet 4
  • سجل نے سابق شوہر احد کو سبق سکھانے کی ٹھان لی؟ اقدام پر مداح حیران

    13 shares
    Share 5 Tweet 3
  • عائشہ عمر اور احسن خان کی شرمناک ویڈیو دیکھ کر عوام پھٹ پڑے

    11 shares
    Share 4 Tweet 3

شراکت دار

Rao Mohsin Ali
  • افواج پاکستان کیلئے اچھا ہے کہ کوئی اہل اور بے داغ شخص اس کا سربراہ بنے: مریم نواز
آفتاب مہمند
  • پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے 2 اہلکار شہید
عیسیٰ خان
  • بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ادبی بیٹھک
  • ان ہاؤس
  • بجٹ
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • دنیا
  • سال 2020
  • سال 2022-2021
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
  • پنڈورا پیپرز
  • ڈائلاگ
  • کھیل

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2021 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2021 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ