کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ مجھے جمعہ کو ہلکا بخار محسوس ہوا تھا جس پر میں نے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 128 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ 19 افراد اس مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔