پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ وزیر اعلی سندھ خود کو دنیا بھر میں کرونا کا ماہر سمجھتے ہیں
پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کام سندھ حکومت کے حوالے کیا تھا شہداء کی شناخت کا۔کئی روز سے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کے منتظر ہیں۔ابھی تک سندھ حکومت نے شناخت کا عمل مکمل نہیں کیا۔
وزیر اعلی صاحب کام میں تیزی لائیں لواحقین پریشان ہیں۔ لواحقین کو فٹبال کی طرح کبھی یہاں تو کبھی وہاں بھیجا جارہا ہے۔سرد خانے بھی سماجی تنظیموں کے ہیں۔سندھ حکومت کا خود کوئی بھی سردخانہ موجود نہیں، ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ کے ریلیف کے کاموں میں بھی پاک فوج وفاقی ادارے اور سماجی تنظیموں نے حصہ لیا۔
انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے آج تک کوئی بھی رلیف کا ادارہ نہیں بنایا، طیارہ حادثہ میں سارے کام وفاق نے کئے ہیں ۔معاوضہ دس دس لاکھ جاری ہوچکا ہے مزید انشورنس کے 50 لاکھ دیئے جائیں گے۔