کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور کوچ راشد لطیف کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں میچز زیادہ ہونے کی وجہ سے ابھی اس پچ پر پہلی اننگ میں زیادہ رنز کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔
ڈائیلاگ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان اور کوچ راشد لطیف کا کہنا ہے پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے میچز میں پہلی بیٹنگ کونے والی ٹیم کو مشکلا کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ بولنگ کی موومنٹ تھی۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 میں نیشنل اسٹیڈیم کے اندر بہت زیادہ میچز رکھیں گئے ہیں جس کی وجہ سے پچ پر تھوڑی گھاس رکھی گئی ہے تاکہ مستقبل میں پچ نہ ٹوٹے جبکہ اس وجہ سے ابھی تھوڑا کم اسکور نظر آرہا ہے شائد مستقبل میں بال میں ٹرننگ بھی ملے گی بہت زیادہ۔
راشد لطفیف کا کہبا تھا کہ پی سی بی کا شائقین کے 20 فیصد شرکت کی اجازت کا فیصلہ بالکل درست ہے کیونک ہمارے لوگوں میں شعور اور نظم و ضبط کی کمی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ میچ دیکھنے پہنچ جاتے ہیں۔
کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ پر تبصرہ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پہلے میچ کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کو پچ کا اندازہ نہیں تھا جبکہ یہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی جس کا فائدہ کراچی کنگز کو ہوا کیونکہ پاور پلے میں بولنگ کا سب سے اچھا اکانومی ریکارڈ انکا رہا ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اوپننگ کرکے بہت بڑی غلطی کی کیونکہ ان کی ضرورت مڈل آرڈر میں ہے کیونکہ وہ چاروں طرف کھیلتے ہیں۔
کرل گیل کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرل گیل کا کھیلنے کا اندازہی ایسا ہے، ہمارے یہاں زیادہ تر بولنگ پچز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ جلدی آوٹ ہوجاتے ہیں جبکہ اس مقابلے میں جہاں جہاں وہ پرفارم کرتے ہیں وہاں زیادہ تر بیٹنگ پچز رکھی جاتی ہیں، کرل گیل ٹی 20 کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں آگے دیکھتے ہیں وہ کیسا پرفارم کرتے ہیں۔
راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے پشاور زلمی کے کھیلنے کا انداز بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ کمزرو ہونے یا کھلاڑیوں کے بھی زخمی ہونے کے باوجود کم بیک کرتے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھلا سیزن کچھ خاصا نہیں رہا تھا کیونکہ ان کے لوکل کھلاڑیوں نے زیادہ پرفارم نہیں کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پچھلے سیزن میں ان کی ٹیم کی زیادہ توجہ اسپنرز پر ہوتی تھی جبکہ اب انہوں نے پیس بولرز پر اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے جس کے بعد سے انہیں ناکامی کا سامنا ہے، سرفراز احمد کو اپنی اسٹریٹ اسمارٹ کپتانی واپس لانی ہوگی۔