نوشہرہ:-تھانہ جلوزئی پولیس نے 02 مختلف کاروائیوں کے دوران بیوی کو قتل کرنے والے اشتہاری سمیت اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ظفر خان SHO جلوزئی نے 02 مختلف کاروائیوں کے دوران کامیاب چھاپے لگا کر 02 اشتہاریوں واصف نواز ولد عادل زمان اور دلدار ولد جلندر ساکنان جڑوبہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم واصف نواز نے 12-08-2021 کو بھائیوں کیساتھ ملکر اپنی بیوی کو قتل کیاتھا۔جبکہ ملزم دلدار مقدمہ نمبر 295 مورخہ 27-06-2021 جرم 324/34 تھانہ جلوزئی میں مطلوب تھا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
?>