اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 637 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھےجس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 19 ہزار 431 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 50ہزار 834، پنجاب 1 لاکھ 7 ہزار 329، خیبر پختونخواہ 40 ہزار 843، بلوچستان، 16 ہزار 152، اسلام آباد 22 ہزار 110، آزاد کشمیر، 4 ہزار 830 اور گلگت بلتستان میں 40 ہزار 378 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کورونا کے باعث سندھ میں 2 ہزار 687 اور پنجاب میں 2 ہزار 420 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں، خیبر پختونخواہ میں اموات کی تعداد 1 ہزار 290، اسلام آباد 244، بلوچستان 154، گلگست بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 112 ہوگئی ہے۔