اسلام آباد: بعض دیگر ممالک کی طرح پاک فوج میں کمان کی علامت ’’ملاکاا سٹک‘‘ آج نئے آرمی چیف کو کمانڈ سنبھالنے پر دی جائے گی۔
ملاکا اسٹک کو کمانڈسٹک بھی کہا جاتا ہے، آرمی کمان کی یہ چھڑی انگریزوں کے دور سے فوجی روایت کا حصہ چلی آرہی ہے جو سنگاپور کے ایک جزیرے ملاکا کی ایک خاص کین سے تیار کیا جاتا ہے۔
دنیا بھر کی افواج کے سربراہان اسے کمان ا سٹک کے طور پر زیر بازو اور کبھی ہاتھ میں رکھتے ہیں۔
یہ کوئی معمولی ا سٹک نہیں ہوتی، اس کی قیمت 10 ہزار روپے سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔ن
ئے آرمی چیف کو ملاکا چھڑی دینے کی روایت برطانوی دور سے چلی آ رہی ہے۔ملاکا کی چھڑی سری لنکا، ہندوستان، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں فوجی وردیوں کا حصہ ہے۔
?>