گرفتار ملزم نے رستم بازار میں واقع مرحبا بیکری کے مالک سے 20لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کیا تھا۔
ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور جعلی موبائل سم بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 02جنوری کومرحبا بیکری کے مالک محمد ظریف الحق نے تھانہ رستم میں موبائل فون کال کے ذریعے دھمکیاں آمیز کالز اور مبلغ 20لاکھ روپے ڈیمانڈ بطور بھتہ خوری مانگنے کی رپورٹ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی۔ جس پر ڈی ایس پی عدنان اعظم کی نگرانی اور ایس ایچ او خائستہ خان کی قیادت میں تھانہ رستم پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں کے ذریعے واردات میں ملوث ملزم محمد صابر ولد بنارس خان سکنہ سرہ قبرونہ رستم تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور متعدد جعلی سم برآمد کر لیے گئے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔