پشاور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈی آئی خان نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کے نوادرات کی سمگلنگ کو ناکام بنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ڈی آئی خان میں شہری سے آثارِ قدیمہ کے اشیاء و نوادرات برآمد کیے ہیں جس کی مالیت ماہرین کے مطابق کروڑوں روپے بنتی ہے اور ہزاروں سال پرانے ہیں۔
ملزمان کے خلاف “خیبر پختونخوا اینٹکس ایکٹ” کے تحت کاروائی کی جائے گی جبکہ محکمہ آثارِ قدیمہ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر تمام آثار قدیمہ کے اشیاء و نوادرات کو انچارج ٹاؤن ہال میوزیم ڈی آئی خان کے حوالے کیا جائے گا۔
محکمہ آثارِ قدیمہ خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ ایکسائز ٹیم کو بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ قیمتی آثارِ قدیمہ کے اشیاء و نوادرات میوزیم میں رکھے جائیں گے۔