ماضی میں تصویر کشی کے لیے مرد حضرات کچھ الگ اور نئے نئے انداز اپنایا کرتے تھے یقیناً آپ کے گھر میں بھی کسی شخص کے پاس ایسی تصاویر موجود ہونگی۔
فیشن ہر دور میں بدلتا اور بعض اوقات پرانا فیشن ہی واپس لوٹ آتا ہے جیسے کہ چوٹی دار پاجامہ کا فیشن جو کہ کئی برس قبل ہوا کرتا تھا لیکن اب واپس لوٹ آیا ہے، بالکل اسی طرح مردوں میں بھی پہلے فیشن کا رجحان مختلف تھا۔
آج سے پچیس تیس سال قبل کے مردوں کو اگر آپ دیکھیں گے تو وہ ڈھیلی ڈھالی پتلون وہ بھی کمر سے اوپر کی جانب بندھی ہوتی تھی اور اس پر رنگ برنگی ڈھیلی ڈھالی شرٹس یا قمیض ہوا کرتی تھی اور منہ پر گول چشمہ جبکہ زیادہ تر مرد تو بڑے بالوں پر بیچ کی مانگ رکھا کرتے تھے۔
ان تصاویر کو دیکھ کر ماضی کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں، چلیں آج آپ کو بھی ماضی میں لے جاتے ہیں۔













