اکثر و بیشتر کیمرے کی آنکھ میں ایسے واقعات محفوظ ہوجاتے ہیں جیسا کہ ایک لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی کے ساتھ ڈکیتی کا ہوا ہے۔
امریکا کی جنوبی ریاست ایکواڈور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی اور ٹیم سے اسلحہ سے لیس ڈاکو موبائل فون اور سامان چھین کر فرار ہوگیا۔
اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا، ویڈیو میں دیکھا جسکتا ہے کہ ایک رپورٹر لائیوبراڈ کاسٹنگ میں مصروف تھا کہ اچانک ایک ڈاکو جو کہ کیپ اور ماسک لگایا ہوا تھا اس نے بندوق دکھا کر رپورٹر اور ان کی ٹیم سے موبائل فون اور سامان چھین کر فرار ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ جیسے ہی ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوا تو کیمرہ مین اس کا تعاقب کرتا رہا جبکہ چور موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
اس واقعہ کی ویڈیو صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی شیئر کی اورساتھ ہی لکھا کہ یہ واقعہ سہہ پہر ایک بجے پیش آیا ہے۔