Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
No Result
View All Result
Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
No Result
View All Result
Home خصوصیت

قدس فورس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قانی کون ہیں؟

شرجیل ارشد by شرجیل ارشد
January 8, 2020
in خصوصیت
0
قدس فورس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قانی کون ہیں؟
0
SHARES
45
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے ’بدلہ لینے‘ کا اعلان کیا ہے۔ اگر ایران جوابی کارروائی کرتا ہے تو ایک لمبے عرصے تک قاسم سلیمانی کے نائب رہنے والے اسماعیل قانی اس کی سربراہی کریں گے۔

قاسم سلیمانی کے بعد اسماعیل قانی قدس فورس کے نئے چیف مقرر کیے گئے ہیں۔

قدس فورس ایران کی سکیورٹی فورسز پاسداران انقلاب کی وہ شاخ ہے جس کے پاس ایران سے باہر فوجی آپریشن کرنے کی ذمہ داری ہے۔ اسے سنہ 1979 میں ایران میں اسلامی انقلاب کے موقع پر تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ملک کے اسلامی نظام کی حفاظت کی جاسکے۔

بی بی سی اردو کے مطابق تریسٹھ سالہ اسماعیل قانی ملک کے مقدس شہر مشہد میں پیدا ہوئے تھے جو اس کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ ایران کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے اور اسے شیعہ مسلمانوں کی زیارت کے لیے ایک اہم مقام قرار دیا جاتا ہے۔

قاسم سلیمانی کی طرح اسماعیل قانی نے بھی 1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی خونی جنگِ ایران و عراق میں حصہ لیا تھا۔ اس جنگ نے ایران کی نئی حکومت کو اس وقت کے عراقی صدر صدام حسین کا مخالف بنا دیا تھا۔

اسماعیل قانی کے مطابق جنگ کی مشکلات نے جنرل قاسم سلیمانی سے ان کی دوستی مزید مضبوط بنا دی تھی۔ ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے ان کے بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ ’ہم جنگ میں پلنے والے بچے ہیں۔‘

جنگ کے بعد انھوں نے قدس فورس میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور انھیں خراسان‎ کے صوبے میں تعینات کیا گیا تھا جو افغانستان اور ترکمانستان کی سرحد پر واقع ہے۔

ان کی سرگرمیوں کے بارے میں محدود معلومات موجود ہیں لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ قاسم سلیمانی مغرب کی جانب اپنا دھیان مرکوز رکھتے تھے جبکہ اسماعیل قانی مشرق میں ایران کی ترجیحات کی دیکھ بھال کرتے تھے، جیسے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اور طالبان سے جھڑپوں میں افغانستان کے ناردرن الائنس کی مدد کرنا۔

اطلاعات کے مطابق فورس میں اسماعیل قانی کا کردار روزمرہ کے انتظامی امور سنبھالنا تھا۔

ادارے میں ان کے اونچے رُتبے کی بدولت امریکہ نے ان پر سنہ 2012 کے دوران پابندی عائد کی تھی۔ امریکہ کے مطابق یہ پابندی اس لیے عائد کی گئی کیونکہ وہ دنیا بھر میں قدس فورس کے آپریشنز پر کام کر رہے تھے۔

قاسم سلیمانی مشرق وسطیٰ میں ایران کے ریاستی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے کام کرتے تھے۔ دوسری طرف انھوں نے شام، عراق، لبنان اور یمن میں متحرک کردار ادا کیا۔

اسماعیل قانی کے لیے بڑا چیلنج اپنے پیشرو کے اثر و رسوخ کے برابر آنا ہوگا۔

ان سے پہلے قدس فورس کی سربراہی کرنے والے قاسم سلیمانی کو ایران کے ہیرو کا درجہ حاصل ہے جبکہ ملک میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بعد انھیں سب سے طاقتور شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

سلیمانی کی ہلاکت کے فوراً بعد انھوں نے ایران کے سربراہان کی جانب سے ردعمل کا وعدہ کیا تھا۔

سرکاری ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’خدا نے سلیمانی کی شہادت کے بدلے کا وعدہ کیا ہے۔ یقیناً اس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔‘

ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای نے قانی کو قاسم سلیمانی کا جانشین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قدس فورس ’بغیر کسی تبدیلی کے کام کرے گی۔‘

جہاں ایک طرف قدس فورس کے نئے چیف کے بارے میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا وہ سلیمانی کے اثر و رسوخ کی برابری کر پائیں گے یا نہیں تو وہیں تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب لوگوں کی انفرادی حیثیت کے مقابلے بحیثیت ادارہ زیادہ طاقت ور ہے۔

واشنگٹن میں عرب گلف سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ سے منسلک علی الفونہ لکھتے ہیں کہ: ’یہ امید لگانا مشکل ہے کہ بیوروکریٹ کے طور پر کام کرنے والے قانی اپنے پیشرو کی متاثر کن قیادت کی برابری کر سکیں گیں۔‘

’اس کے باوجود یہ ظاہر ہے کہ قدس فورس کی بذات خود ایک اداراہ جاتی قوت کی بدولت قانی اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔‘

افشوں استوار ایرانی پاسداران انقلاب پر ایک کتاب کے مصنف اور امریکہ میں نیول پوسٹ گریجویٹ سکول کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ: ’قانی فوراً نئے منصوبوں پر کام شروع کر دیں گے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’تجزیہ کاروں کے خیالات کے برعکس ایرانی پاسداران انقلاب فرد واحد پر اتنا انحصار نہیں کرتی۔۔۔ سلیمانی کی ہلاکت سے اثرات برپا ہوں گے لیکن اس سے ایران کے علاقائی آپریشنز اور نیٹ ورک پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ ماسوائے بدلے (کے اقدامات) کے۔‘

Previous Post

سپریم کورٹ کا ایف بی آر کو 15 دن میں غیر قانونی ٹیکس ری فنڈز کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

Next Post

پاکستان قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم

Next Post
آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر غور ہوگا

پاکستان قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شراکت دار

Rao Mohsin
  • کراچی: زین حسن آفندی کا قاتل کون؟ کی شناخت ہوگئی
شرجیل ارشد
  • کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

تجویز کردہ

قائد اعظم کی نایاب ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

قائد اعظم کی نایاب ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

5 months ago
لاہور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

لاہور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

2 months ago

مقبول خبریں

  • آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھپڑ کیوں مارا؟ مفتی عبدالقوی نے وضاحت کردی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کورونا کے باعث مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ایلیٹ کمانڈو بی ڈی ایس گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ان ہاؤس
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • سال 2020
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ڈائلاگ

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ