دوحا : فیفا ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا۔ دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پہلے میچ میں پرتگال نے یورو گائے کا 2-0 سے شکست دے کر پچھلے ورلڈ کپ کی شکست کا بدلہ چکادیا۔
اس میچ میں فتح کے بعد پرتگال اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرگیاہے ۔ اسٹار فٹبالر رونالڈو نے فتح پر اطمینان کا اظہار کیاہے ۔
دوسرے میچ میں ہالینڈ نے میزبان قطر کو 2-0 سے ہرا دیاجبکہ سینیگال نے ایکوا ڈور کو 2-1 سے پچھاڑ دیااور اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
?>