Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
No Result
View All Result
Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
No Result
View All Result
Home مزید تصویر کے اندر

فلم ‘زندگی تماشا’ کے خلاف مظاہرے، ڈائریکٹر کو دھمکیاں،سرمد کھوسٹ کی مذہبی جماعت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
January 21, 2020
in تصویر کے اندر
0
فلم ‘زندگی تماشا’ کے خلاف  مظاہرے، ڈائریکٹر کو دھمکیاں،سرمد کھوسٹ کی مذہبی جماعت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
0
SHARES
53
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فلم ساز سرمد کھوسٹ نے اپنی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سرمد کھوسٹ نے اپنے وکلا ظفر اقبال اور شفقت پروین کی توسط سے سول کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ان کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو روکنے کی کال دی رکھی ہے جب کہ انہیں فلم ریلیز کرنے کے حوالے سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

سرمد کھوسٹ کی جانب سے دائرہ کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے اپنے کارکنان کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔

اپنی درخواست میں فلم ساز نے کہا ہے کہ ’زندگی تماشا‘ کسی گروہ یا شخص سمیت کسی فرقے کے خلاف نہیں بنائی گئی بلکہ فلم کو صرف تفریح اور سماج کے اچھے پہلو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

فلم ساز نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ’زندگی تماشا‘ سماج کے اچھے پہلوؤں پر بنائی گئی ہے اور اس سے لوگوں کے ذہنی تناؤ میں کمی آئے گی۔

فلم کا ٹریلر بھی دھمکیوں کے بعد یوٹیوب سے ہٹادیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ ’زندگی تماشا‘ کو پاکستان فلم سینسر بورڈ نے کلیئر قرار دے کر ریلیز کے لیے سرٹیفکیٹ بھی جاری کر رکھا ہے جب کہ فلم کو رواں ماہ 24 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے۔

سرمد کھوسٹ نے درخواست میں کہا ہے کہ ان کی فلم سے کسی کے بھی مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوئے بلکہ فلم کو معاشرے میں بہتری لانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

فلم ساز نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ عدالت تحریک لبیک پاکستان کو ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکنے کا حکم دے۔

سرمد کھوسٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سول جج ضیاء الرحمٰن نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل (22 جنوری کو) دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

فلم کو رواں ماہ 24 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ’زندگی تماشا‘ کو 24 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے، فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے پتا چلتا ہے کہ فلم کی کہانی سماج کے ایسے افراد پر مبنی ہے جو مذہب یا شرافت کا لبادہ اوڑھ کر گھناؤنے کام کرتے ہیں۔

فلم کا ٹریلر گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد کچھ دن بعد ہی ٹریلر کو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا تھا، فلم ساز کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھمکیوں کی وجہ سے ٹریلر ہٹایا۔

بعد ازاں سرمد کھوسٹ نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے انکشاف کیا کہ انہیں فلم کو ریلیز کرنے سے روکا جا رہا ہے اور انہیں دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

فلم ساز نے صدر پاکستان، وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے نام ایک کھلا خط بھی لکھا تھا جس میں انہوں نے حکومت اور عدالتوں سے مدد طلب کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے عوام کے نام بھی کھلا خط لکھ کر اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ دھمکیوں کی وجہ سے فلم کو ریلیز نہیں کر پائیں گے۔

سرمد کھوسٹ کی جانب سے دھمکیوں کی وجہ سے فلم کو ریلیز نہ کرنے کے عندیے کے بعد کئی شوبز شخصیات نے فلم ساز کی حمایت کی تھی اور انہیں کہا تھا کہ وہ فلم کو ہرحال میں ریلیز کریں اور اب انہوں نے اپنی فلم کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

Tags: Dialogue PakistanFilmFilm Zindagi TamashaLHCSarmad KhosatSocial Media Protest
Previous Post

پسند کی شادی کرنے والی نومسلم مہک کماری کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت

Next Post

جاپان نے خلائی فوج تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

Next Post
جاپان نے خلائی  فوج تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

جاپان نے خلائی فوج تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شراکت دار

Rao Mohsin
  • کراچی: زین حسن آفندی کا قاتل کون؟ کی شناخت ہوگئی
شرجیل ارشد
  • کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

تجویز کردہ

دھند کے باعث موٹروے کے متعدد روٹس بند

دھند کے باعث موٹروے کے متعدد روٹس بند

3 weeks ago
سانحہ بلدیہ کیس میں فیکٹری مالکان کے سنسنی خیز انکشافات

سانحہ بلدیہ فیکٹری کو 8 سال گزر گئے

5 months ago

مقبول خبریں

  • آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    آواز ایسی جو سوچنے پر مجبور کردے کہ واقعی “لتا منگیشکر” تو نہیں؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کورونا کے باعث مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ایلیٹ کمانڈو بی ڈی ایس گل النساء یو این مشن پر سوڈان پہنچ گئیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • لاہور کے 14 سالہ بچے کا کارنامہ، 12 وولٹ پر چلنے والا گیزر بنالیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ان ہاؤس
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • سال 2020
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ڈائلاگ

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ