معروف سرچ انجن گوگل نے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
دنیا بھر میں معروف سرچ انجن گوگل نے اپنے پیج پر آج 8 مارچ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خواتین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گوگل عالمی دنوں کی مناسبت سے وقتاً فوقتاً اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا رہتا ہے اور شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے لیکن آج گوگل نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل میں خواتین کو دکھایا ہے جو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے ایک ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
گوگل نے اپنے ڈوڈل میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کامیابیوں کو تصویروں کے ذریعے دکھایا ہے۔








