اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گا وہ صرف حکومت کو پریشر ائز کرنا چاہتا ہے ۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے تو قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینا تھا ، انھوں نے وہاں سے بھی استعفیٰ نہیں دیا ، ہم نے جب ان کے استعفے منظور کیے تو وہ سپریم کورٹ چلا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکی صرف دھمکی ہے ، یہ کبھی استعفے نہیں دیں گے ، یہ اس طرح سے صرف حکومت کو پریشرائز کرنا چاہتے ہیں ، انھوں نے اگر اپنی اسمبلیاں توڑ بھی دیں تو سندھ اسمبلی قائم رہے گی اور اپنی مدت پوری کرے گی ۔