عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی شروع کرنے والے ہیں، رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ عمران خان ملک میں ’’خانہ جنگی‘‘ شروع کرنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پارٹی رہنما کے گھر سے ہونے والی فائرنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب بغیر اجازت اور اطلاع کے گھر میں داخل ہوں گے تو آپ کو چور سمجھا جائے گا، کل بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔