گوادر کے خوبصورت میدان میں پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
دنیا کے خوبصورت ترین اسٹیڈیم میں شمار کیے جانے ولا گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں گوادر ڈولفن اور شوبز شارک کی ٹیموں کے درمیان پاکستان کوہ پیما علی سدپارہ کی یاد میں دوستانہ میچ کھیلا جارہا ہے۔


گوادر ڈولفن کی کپتانی ذوالفی بخاری کررہے ہیں جبکہ شوبز شارک کی کپتانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آئی سی سی نے گوادر اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قرار دیا تھا جبکہ پی سی بی بھی آئیندہ آنے والے دنوں میں اسٹیڈیم میں میچ کروانے کی خواہش رکھتا ہے۔
