باجوڑ : ایم این اے گلداد خان نے تحریک انصاف کے ورکرز کو حیوان سے تشبیہ دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران ایم این اے گلداد خان نے پی ٹی آئی کارکنان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں حیوان جیسے قرار دے دیا۔ گلدادخان نےکہاکہ پی ٹی آئی کارکنان کی مثال ان حیوانوں جیساہےجب بھی خوشی ملتی ہےتوجسم پرکپڑےکم پڑجاتےہیں۔
پی ٹی آئی کے کارکنان کی مثال اس حیوان جیسا ہے جسے تھوڑی خوشی ملتی ہے تو خوشی کی انتہا نہیں رہ جاتی۔ ایم این اے گلداد خان نے پشتوزبان میں تقریر سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ تکلیف کے وقت کارکنان کے جسم پر پر چمڑا نہیں ہوتا۔ تھوڑی تکلیف سے چیخ کراٹھ جاتے ہیں۔