بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی فیملی عدالت میں عجیب و غریب کیس سامنے آیا ہے جہاں عورت نے اپنے شوہر پر بھوت ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے گوالیر کی فیملی کورٹ میں خاتون نے درخواست دائر کی ہے جس میں اسکا کہنا ہے کہ “جب اس کا شوہر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو اسے بھوت نظر آتا ہے، مجھے خدشہ ہے کہ بھوت مجھے قتل کردے گا اس لیے میں اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہوں”۔
رپورٹ کے مطابق 2018 میں اس جوڑے کی شادی ہوئی تھی اور جب بیوی نے یہ بیوی اپنے شوہر کو بتائی تو دونوں کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے اس لیے وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔
رپورٹس کے مطابق بیوی نے اپنے شوہر سے طلاق کے ساتھ ہرجانہ بھی مانگا ہے جس کے لیے اس نے الگ کیس دائر کیا ہے تاہم ابھی تک کیس کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے اور کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔