شمالی وزیرستان: پولیس کی جانب سے تمام سرکاری و نیم سر کاری اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیس کی جانب سے تمام سرکاری و نیم سر کاری اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین ، این جی اوز، میڈیا پرسن اور حکومت کے حمایت یافتہ عمائدین و مالکان اور عوام شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ مشکوک افراد اور چیزوں پر کڑی نظر رکھ کر پولیس کو بروقت اطلاع دی جائے اور غیر ضروری اجتماعات میں جانے سے گریز کیا جائے، سرکاری، نیم سرکاری اداروں سےوابسطہ لوگ نقل وحرکت کےدوران انتہائی احتیاط کریں۔
پولیس نے ایڈوائزری کی کاپیاں کئی اداروں کو ارسال کردی ہیں۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صباون این جی او کی 4 خواتین جاں بحق اور ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔
