شمالی وزیرستان: میرعلی کے گاؤں ایپی میں این جی او کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں ایپی میں این جی او کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے کردی جس سے 4 خواتین جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق خواتین کی لاشیں اور زخمی ڈرائیور کو ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔