پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیکیورٹی خدشات کے باوجود عوام میں آگئے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اچانک صدر بازار پہنچے اور عوام میں مارچ کے پمفلٹ تقسیم کیے۔
عمران خان عوام میں گھل مل گئے، انہیں دیکھ کر بازار میں لوگوں کا رش لگا اور شہریوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
شہریوں نے عمران خان کو دیکھ کر امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین بھی عمران خان کے ساتھ تھے۔
?>