بوسٹن:ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برقی سگریٹ، جس کو ویپ بھی کہا جاتا ہے، دیگر مضر صحت اثرات کے ساتھ دانتوں کو بھی خراب کر سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ دانتوں میں سوراخ کا سبب بنتی جس کا فوری طور پر علاج نہ کرایا جائے تو نتیجتاً دانت ضائع بھی ہوسکتے ہیں۔
امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق امریکہ میں 91 لاکھ بڑے اور 20 لاکھ نوجوان تمباکو والی ویپنگ اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔