یوں تو ان 36 سالوں میں کراچی نے بے انتہا ترقی بھی کی اور ایک طویل عرصہ اس روشیوں کے شہر کو دہشت گردی کا بھی سامنا رہا لیکن اب اس پر امن کراچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی ٹرانسفورمیشن پلان کی بھی منظوری دی گئی جس کے عمل در آمد کے بعد یقیناً پاکستان کا سب سے بڑا شہر ترقی کے ایک نئے سفر پر گامزن ہوگا۔
جن لوگوں کی پیدائش 90 کی دہائی کے بعد ہوئی ان لوگوں کے لیے آج 90 سے پہلے کی کچھ شہر قائد کی تصاویر لائے ہیں اور اگر کوئی 90 کی دہائی سے پہلے ہی کی پیدائش کیوں نہ رکھتا ہوں، وہ بھی آج ان تصاویر کو دیکھ کر اپنے ماضی کی کچھ یادوں میں ضرور چلیں جائیں گے۔











