کراچی: سندھ حکومت نے محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے محکمہ پولیس کے 50 سے 60 عمر کے افسران و اہلکاروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سندھ پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے فیصلے پر عمل در آمد کے لیے 50 سے 60 سال کے افسران و اہلکاروں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے اعلی افسران نے ڈی ایچ او سے ویکسینیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی بھی درخواست کی ہے جبکہ اے آئی جی ویلفیئر نے فیلڈ فورس کے ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی ویکسین لگوانے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ اور رینجرز کے افسران کو متبوب لکھ دیا ہے۔