کراچی: صوبہ سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و جذے سے منایا گیا اور اس حوالے سے مختلف تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

سندھی ثقافت کے موقع پر مختلف شہروں میں تقاریب اور میلوں میں خواتین، نوجوان، بچے، بوڑھے سب سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہوئے اور انہوں نے علاقائی گیتوں پر رقص بھی کیا۔

سندھی ثقافت کی سب سے مقبول چیز سندھی ٹوپی اور اجرک ہے اور آج یہی نمایاں ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، مٹیاری، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ اور، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

ٹنڈو محمد خان میں شہری اتحاد کی سندھی ثقافت ڈے پر اسٹیشن روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








