راولپنڈی :پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس برقرار رکھنے سے کے لیے زبردست کھیل کھیلا جس کے فاتح سابق کپتان سرفراز احمد اور نسیم شاہ رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی دائرے میں ایک دوسرے سے دور کھڑے ہیں اور اُن کے ہاتھ میں بلے ہیں۔
کھلاڑی بلے کو زمین کر کھڑا کر کے دوسرے بیٹ کی طرف بڑھے اور اگر کوئی بلا زمین پر گرا تو وہ کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔
اس مقابلے کے فاتح قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ رہے جبکہ مقابلے میں امام الحق، بابر اعظم، نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
?>